ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب پُتور میں بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ خاتون ہلاک

مینگلور کے قریب پُتور میں بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ خاتون ہلاک

Sun, 25 Mar 2018 14:41:50    S.O. News Service

مینگلور 25/مارچ (ایس او نیوز) قریبی علاقہ پُتور کے مانی۔ میسور اسٹیٹ ہائی وے پر ہوئے ایک سڑک حادثہ میں بس نے آٹو رکشہ کو تیز رفتاری کے ساتھ ٹکر دے دی، جس کے نتیجے میں رکشہ پر سوار ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ اتوار صبح قریب دس بجے پیش آیا۔

مرنے والی عورت کی شناخت موہن گوڈا کی اہلیہ لیلاوتی (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں  بابو گوڈا ، سُشیل اور کملا شدید زخمی ہوئے ہیں اور تینوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔


Share: